عمران خان لندن میں میئر کے انتخابات میں پاکستانی مسلمان کے بجائے کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل کے نمائندے مسٹر ذیک کی انتخابی مہم چلا کر ثابت کرچکے ہیں یہ وہ یہودی لابی کے حامی ہیں،مولانا فضل الرحمان

عمران خان لندن میں میئر کے انتخابات میں پاکستانی مسلمان کے بجائے کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل کے نمائندے مسٹر ذیک کی انتخابی مہم چلا کر ثابت کرچکے ہیں یہ وہ یہودی لابی کے حامی ہیں،مولانا فضل الرحمان

عمران خان لندن میں میئر کے انتخابات میں پاکستانی مسلمان کے بجائے کنزرویٹو ... 11 جولائی 2018 (21:07) 9:07 PM, July 11, 2018

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدامنی معاشی بدحالی ریاستوں کو تباہی کی جانب لے جاتی ہیں اسلام امن کا دین ہے بے گناہوں کی جان لینا انتہائی غیر اسلامی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت جہاں ملک میں بدامنی کرائی جارہی ہے وہیں ہمارے کلچر کو بھی تباہ کرنے کے لیئے یہودی لابی کے ایجنٹ سرگرم ہیں عمران خان لندن میں میئر کے انتخابات میں پاکستانی مسلمان کے بجائے کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل کے نمائندے مسٹر ذیک کی انتخابی مہم چلا کر ثابت کرچکے ہیں یہ وہ یہودی لابی کے حامی ہیں غیور عوام الیکشن میں انکو مسترد کرکے اپنی مذہبی شناخت پر حملہ آور بیرونی ایجنڈے کے حامیوں کو ناکام بنائیں اپنے شاندار مستقبل صوبہ کی ترقی کے لیئے قومی اور صوبائی اسمبلی کاووٹ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو دیں یم ایم اے کو حکومت دیں ملک سے کرپشن ختم ہوجائے گی، کسی این آر او، کسی دشت گرد تنظیم، کسی آف شور میں ہمارا نام نہیں ہے ،

ستر سال سے ملک پر زیادہ تر مذہب بے زار قوتیں برسر اقتدار رہیں نعرہ کلمہ طیبہ کا لگایا اور ملک میں اللہ اور اسکے رسول کی ناراضگی کو دعوت دینے والی پالیسیاں چلائیں اور جب ہم ملک کو اسلامی ملک عدل و انصاف کا ملک بنانے کا کہتے ہیں تو سیاستدانوں کاایک مخصوص طبقہ ہے جو ملک کے اسلامی تشخص کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

متعلقہ خبریں