جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ عمران خان

جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ عمران خان

جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ عمران ... 11 جولائی 2018 (20:53) 8:53 PM, July 11, 2018

عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد مجھے ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، اللہ تعالیٰ کبھی کبھی عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے۔ پچھلے 20 سالوں میں 2 جماعتیں باریاں لیتی رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو اب ان دونوں جماعتوں نے باریاں لیتے رہنا تھا۔ پی ٹی آئی اس بار دونوں کرپٹ جماعتوں کو شکست دے گی۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ حمزہ اور شہباز شریف دل میں میرا شکریہ ادا کر رہے ہیں، یہ دونوں بھی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ " ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو"۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے زندگی میں کوئی نوکری نہیں کی، بلاول بھٹو نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننے میدان میں آگیا۔ مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن کیا میری تو ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں