عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی ... 11 جولائی 2018 (20:41) 8:41 PM, July 11, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی گئی۔ شہید رہنما کی نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 20افراد کی شہادت کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم ابتدائی طورپر حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2012ءمیں شہید ہارون بلور کے والد اور سابق صوبائی وزیربشیراحمد بلور بھی طالبان کے ایک خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہیکہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں منگل کی شب ایک انتخابی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے کی تعداد 21 ہوگئی ہے اور واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔حکام اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 74 زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تاحال تشویش ہے۔منگل کی رات جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انتخابی جلسے پر ہونے والے اس خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں پارٹی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 سے امیدوار ہارون بلور بھی شامل تھے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں