عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے کی تعداد 21 ہوگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے کی تعداد 21 ہوگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے ... 11 جولائی 2018 (16:59) 4:59 PM, July 11, 2018

خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں منگل کی شب ایک انتخابی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے کی تعداد 21 ہوگئی ہے اور واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔

حکام اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 74 زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تاحال تشویش ہے۔منگل کی رات جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انتخابی جلسے پر ہونے والے اس خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں پارٹی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 سے امیدوار ہارون بلور بھی شامل تھے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں