فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیم کو ایک۔صفر سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیم کو ایک۔صفر سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیم کو ایک۔صفر سے شکست ... 11 جولائی 2018 (16:53) 4:53 PM, July 11, 2018

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیم کو ایک ۔ صفر سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، میچ کا واحد گول سیموئل اُمتیتی نے کیا۔

پہلے ہاف میں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے، 51 ویں منٹ میں فرانس کے دفاعی کھلاڑی سیموئل اُمتیتی نے گریزمین کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گیند گول میں پھینک دی۔ بیلجیم نے برتری ختم کرنے کے لئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں بھی کیں جو بے سود رہیں، اس دوران بیلجیم کے کئی کھلاڑیوں کو یلو کارڈ بھی دکھائے گئے۔میچ کا اختتام ایک گول سے فرانس کی برتری پر ہوا جو فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

متعلقہ خبریں