صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد بیراط البیراک،ترکی کے نئے وزیر خزانہ

صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد بیراط البیراک،ترکی کے نئے وزیر خزانہ

صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد بیراط البیراک،ترکی کے نئے وزیر خزانہ 11 جولائی 2018 (16:19) 4:19 PM, July 11, 2018

ترکی کے نئے وزیر خزانہ ، صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد بیراط البیراک نے افراط زر کی شرح کو کم کرکے ایک عدد تک لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بیراط ترک صدر کی بڑی بیٹی ایسرا کے خاوند ہیں۔انھیں نئی کابینہ میں سوموار کو خزانے اور اقتصادی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سابقہ کابینہ میں توانائی کے وزیر تھے۔انھوں نے سبکدوش وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم محمد سیمسک سے اپنا منصب سنبھالنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ ’’آیندہ دور میں ہم افراطِ زر کو واحد عدد تک لانے کے لیے جاں فشانی سے کام کریں گے‘‘۔ترکی میں جون میں افراطِ زر کی شرح 15 فی صد سے بڑھ گئی تھی۔ گذشتہ ڈیڑھ ایک عشرے کے دوران میں یہ پہلا موقع ہے کہ افراطِ زر کی شرح میں اس قدر اضافہ ہواہے ۔اس سے ان خدشات نے جنم لیا ہے کہ ترکی کی معیشت شاید ابتری کی جانب گامزن ہے۔چالیس سالہ البیراک نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آنے والے وقت میں’’ آزاد اداروں کی بنیاد پر مزید کامیاب کارکردگی ‘‘کا مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا ہےاور کہا ہے کہ ترکی مالیاتی اور میزانیے کے نظم وضبط میں دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔انھوں نے ایک توانا مالیاتی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا لیکن اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ترکی ایک نئی کہانی رقم کرے گا۔

متعلقہ خبریں