سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا۔ 11 جولائی 2018 (16:17) 4:17 PM, July 11, 2018

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے منگل کو یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے جنوب مغربی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ بدر 1 میزائل سے جازان اکنامک سٹی کو ہدف بنایا گیا تھا ۔اس شہر میں سعودی آرامکو تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ لگا رہی ہے۔ توقع ہے کہ یہ کارخانہ 2019ء تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔فوری طور پر حوثیوں کے اس میزائل حملے میں کسی مالی یا جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعاء اور بعض دوسرے شہروں پرقابض ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران میں سعودی شہروں کی جانب بیسیوں میزائل داغے ہیں۔ان میں سے بیشتر کو سعودی عرب کی دفاعی فورسز نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں