مرکزی بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکنگ کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔اسحاق جہانگیری

مرکزی بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکنگ کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔اسحاق جہانگیری

مرکزی بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکنگ کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے ... 11 جولائی 2018 (16:15) 4:15 PM, July 11, 2018

ایرانی صدر کے نائب اسحاق جہانگیری کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا کی جانب سے اُن کے ملک کی تیل کی آمدنی روک دینے سے متعلق ارادے کا اثر پڑے گا۔ تاہم جہانگیری کے مطابق اس خطرے پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدام کثیر مقدار میں تیل کی فروخت کو تیزی کے ساتھ فروخت کرنا ہے۔

جہانگیری نے بتایا کہ ایرانی وزارت خارجہ اور مرکزی بینک پابندیوں کے باوجود بینکنگ کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ جہانگیری کے اس اقرار کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ایران کے سینئر عہدے داروں کی زبان پر آبنائے ہرمز کو آئل ٹینکروں کے لیے بند کر دینے کا عندیہ لوٹ آیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی مطہری کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران کا تیل درآمد کرنے والوں پر پابندیاں عائد کیں تو تہران آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا اور خلیجی ممالک کو تیل برآمد نہیں کرنے دے گا۔مطہری کا یہ موقف اُن ایرانی بیانات کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے جس کا آغاز ایرانی صدر حسن روحانی کی اس دھمکی کے ساتھ ہوا تھا کہ خطے کے ممالک کو آبنائے ہرمز کے راستے تیل برآمد کرنے سے روک دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں