پاکستان بحریہ نے انسانیت کیلئے ایک اور اچھی مثال قائم کر دی۔

پاکستان بحریہ نے انسانیت کیلئے ایک اور اچھی مثال قائم کر دی۔

پاکستان بحریہ نے انسانیت کیلئے ایک اور اچھی مثال قائم کر دی۔ 10 جون 2018 (18:54) 6:54 PM, June 10, 2018

اسلام آباد : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ڈوبنے والی نی کشتی کے عملے کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق یران کی الرحمانی نامی کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے فوری ایکشن کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ایرانی کشتی پر عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔پاک بحریہ کے 02 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کو ڈوبنے والی ایرانی کشتی کی تلاش اور عملے کو بچانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز جن پر میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی نے کم ترین ممکنہ وقت میں کراچی سے جنوبی مغربی کھلے سمندر میں پہنچ کر ڈوبنے والی کشتی کی تلاش کا آپریشن فضا سے شروع کیا۔ کٹھن سرچ آپریشن کے بعد ہیلی کاپٹرز کے عملے نے ڈوبنے والی کشتی کے عملے کو تلاش کیا، شمالی بحیرہ عرب میں معمول کی گشت پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر نے بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کی۔یہ ریسکیو آپریشن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایرانی کشتی کے عملے کے تمام گیارہ افراد کو بچا کر کراچی میں واقع پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس مہران پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں