سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کو نئی مشکل میں پھنسانے کیلئے پرانا کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کو نئی مشکل میں پھنسانے کیلئے پرانا کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کو نئی مشکل میں پھنسانے کیلئے پرانا ... 10 جون 2018 (18:02) 6:02 PM, June 10, 2018

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کیمطابق افتخار چودھری کا کہنا ہے کہ :"جو آرٹیکل 62 ون ایف ہے اس میں عمران خان کے خلاف ایک بڑا سیریس الزام ہے ان کی ایک لو چائلڈ ہے اس کو پاکستان میں یہ متعارف نہیں کرواتے ہیں باقی یہ جہاں جاتے ہیں متعارف کرواتے ہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا جو حکمران ہو اس پر ایسا الزام نہ ہو کیونکہ ہم اعتماد کرتے ہیں اس پر اور جب اعتماد کرتے ہیں تو اس بندے کو باکل صاف ہونا چاہیے ہمارے ملک میں نواز شریف صاحب نااہل ہو گئے ہیں اس کے علاوہ جہانگیر ترین بھی نااہل ہو گئے اور میرے وطن میں اور بھی بہت سے لوگ نااہل ہو گئے ہیں لیکن ان کے کیس میں اس طرح کا کوئی بھی اعتراض نہیں ہوا تھا -"

متعلقہ خبریں