جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سارا وقت الیکشن کمپین کو دینے سے معذرت کر لی۔وجہ انتہائی مناسب

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سارا وقت الیکشن کمپین کو دینے سے معذرت کر لی۔وجہ انتہائی مناسب

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سارا وقت الیکشن کمپین کو دینے سے معذرت کر ... 10 جون 2018 (17:19) 5:19 PM, June 10, 2018

پارٹی ٹکٹ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی نہ ملا جس پر علی ترین کا کہنا ہے کہ :"ہر جگہ یہ ہی باتیں ہو رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس کو ملے -میں سمجھتا ہو پارٹی ٹکٹ اس کو ملنا چاہیے جو بہترین امیدوار ہو اس مراد یہ کہ جو پارٹی کے لیے دن رات محنت کرتا ہو پچھلے الیکشن میں ہم ہر گھر گئے تھے اور ہم نے بہت محنت کی تھی الیکشن تو ہم نہیں جیتے لیکن ہم نے ماشااللّٰہ اس وقت نوے ہزار ووٹ لیے اور یہ فخر کی بات ہے میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے آکسفورڈ سے تین ماہ کی چھٹی ملی میں وہاں سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری کر رہا ہوں میری ڈگری مکمل ہو گی ستمبر میں اور الیکشن جولائی میں آگئے ہیں مطلب ہمیں جون اور جولائی میں کمپین کرنی ہو گی اس میں سے بیس دن مجھے یونیوورسٹی کو دینے یوں گے یہ میری مجبوری ہے اس دفعہ میں اپنا سارا وقت کمپین کے لیے نہیں دے سکتا اس لیے ٹکٹ کا بھی حقدار نہیں ہوں -تو میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ اس امیدوار کو سپورٹ کریں جن کو ٹکٹ ملے گا چاہے وہ جوان نظریاتی امیدوار ہو یا سینیئر سیاستدان میں اور میرے والد صاحب بھی ان کو بھر پور سپورٹ کریں گے -"

متعلقہ خبریں