چوہدری نثار نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئیے۔ایک دو نہیں بلکہ کتنے حلقوں سے۔حیران کن خبر آ گئی۔

چوہدری نثار نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئیے۔ایک دو نہیں بلکہ کتنے حلقوں سے۔حیران کن خبر آ گئی۔

چوہدری نثار نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئیے۔ایک دو نہیں بلکہ کتنے حلقوں ... 10 جون 2018 (16:56) 4:56 PM, June 10, 2018

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

این اے 59 سے (ن) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ این اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں