
نیدر لینڈ کے وزیراعظم نے سادگی میں دنیا کیلئے مثال قائم کر دی۔
10 جون 2018 (15:58)نیدر لینڈ کے وزیر اعظم مارک رتے نے دنیا کے لیے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے ان کے ہاتھ سے جب کافی کا کپ گرا تو انہوں نے خود ہی صاف کر دیا -وزیر اعظم مارک رتے اپنا سامان اٹھائے قومی اسمبلی کی طرف جا رہے تھے جس میں ایک کافی کا کپ بھی شامل تھا کہ ان کے ہاتھ پکڑا سارا سامان گر گیا اور کافی سے سارا فرش گندا ہو گیا -وزیر اعظم صاحب نے صفائی کا عملے کا انتظار کیے بغیر خود ہی فرش کی صفائی شروع کر دی ,جب صفائی کا عملہ پہنچا تو فرش صاف تھا جس پر انہوں تالیاں بجا کر اور مارک رتے کے نعرے لگا کر داد دی -