سعودی عرب پر گولہ باری نے کئی افراد کی جان لے لی۔

سعودی عرب پر گولہ باری نے کئی افراد کی جان لے لی۔

سعودی عرب پر گولہ باری نے کئی افراد کی جان لے لی۔ 10 جون 2018 (15:36) 3:36 PM, June 10, 2018

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شہری جاں بحق ہوگیا۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے دن دو بج کر پچپن منٹ پر جازان شہر پرگولہ باری جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں