ایران میں جاری ہڑتال تہران پہنچ گئی۔

ایران میں جاری ہڑتال تہران پہنچ گئی۔

ایران میں جاری ہڑتال تہران پہنچ گئی۔ 10 جون 2018 (13:56) 1:56 PM, June 10, 2018

ایران بھر میں جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اور انھوں نے اب دارالحکومت تہران میں بھی ہڑتال کردی ہے۔

تہران کے مرکزی پاپائے روڈ پر ہڑتال کی ویڈیو اور تصاویر ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔وہاں ٹرک ڈرائیوروں نے بینر آویزاں کررکھے تھے ۔ان میں انھوں نے شہریوں سے یک جہتی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈرائیوروں نے اس شاہراہ پر ایک طرف ٹرکوں کی لمبی قطار لگا رکھی تھی ۔سوشل میڈیا پر ایرانیوں نے ’’ ایران سٹرائکس ‘‘ کے ہیش ٹیگ سے ٹرک ڈرائیوں کی حمایت میں ایک مہم بھی شروع کی ہے۔

ٹرک ڈرائیوروں نے حکومت کی جانب سے امن خراب کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی اور جرمانے کی دھمکیوں کے باوجود ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ڈرائیوروں پر حکومت مخالف پروپیگنڈے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

ایران کی شورائے نگہبان کے ایک رکن احمد عالم الہدیٰ نے ہڑتالی ڈرائیوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ایران فرانس اور برطانیہ نہیں جہاں آپ ہڑتال میں حصہ لے سکتے ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں