اہم سیاسی شخصیت عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی۔

اہم سیاسی شخصیت عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی۔

اہم سیاسی شخصیت عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی۔ 10 جون 2018 (13:32) 1:32 PM, June 10, 2018

مدینہ منورہ:سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ ملک کے استحکام ،خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعائیں کیں۔ شیخ رشید کل مکہ مکرمہ پہنچیں گے اورعمرہ ادا کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب عام انتحابات سر پر ہیں۔ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں