افغان طالبان نے افغان حکومت کو خوشخبری سنا دی۔

افغان طالبان نے افغان حکومت کو خوشخبری سنا دی۔

افغان طالبان نے افغان حکومت کو خوشخبری سنا دی۔ 10 جون 2018 (05:03) 5:03 AM, June 10, 2018

کابل : افغان طالبان نےافغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر تین روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔البتہ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ غیر ملکی افواج‘‘ کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کی عید الفطر کے موقع ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کے اعلان کے دوروز بعد اپنا ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان جنگجوؤں پر کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور دفا ع کیا جائے گا۔اکتوبر 2001ء میں امریکا کی افغانستان پر فوجی چڑھائی کے بعد طالبان نے پہلی مرتبہ جنگ بندی کی ہے۔

طالبان نے ہفتے کے روز وٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’تمام مجاہدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عید الفطر کے پہلے تین روز کے دوران میں افغان فورسز کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں بند کردیں لیکن مجاہدین پر حملہ کیا گیا تو ہم شدت سے اس کا دفاع کریں گے‘‘۔ طالبان نے مزید کہا ہے کہ ’’ جنگجوؤں کو بھیجے گئے پیغام میں غیر ملکی افواج پر لاگو نہیں ۔ ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ہم جہاں کہیں انھیں دیکھیں گے،ان پر حملے کریں گے‘‘۔

متعلقہ خبریں