تکلیف سے بھرپوراسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

تکلیف سے بھرپوراسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

تکلیف سے بھرپوراسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر ... 10 جون 2018 (04:06) 4:06 AM, June 10, 2018

غزہ:سماجی سوشل میڈیا کی ویب سایٹز پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں غزہ پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کے چہرے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے جانے والے آنسو گیس کے ایک شیل کا براہ راست نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر خان یونس شہر کے مشرق میں لی گئیں جہاں مذکورہ شیل کے لگنے کے بعد 23 سالہ فلسطینی نوجوان ہیثم ابو سبلہ کو زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کا چہرہ خون میں لت پت ہو گیا اور اس کے مُنہ سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔

مظاہرین نے فوری طور پر اس فلسطینی نوجوان کو غزہ میں ایک ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے اس ے آئی سی یو میں رکھا اور پھر اس کا فوری آپریشن کیا گیا تا کہ چہرے سے آنسو گیس کے شیل کے ٹکڑے نکالے جا سکیں۔ آپریشن کے بعد نوجوان کی حالت بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد اور طبی خدمات انجام دینے والے عملے نے نوجوان کو فوری طور پر غزہ کے اسپتال میں منتقل کیا۔

غزہ اور اسرائیل کے بیچ واقع باڑ پر احتجاجی مظاہرے کے لیے ہزاروں فلسطینی جمع ہو گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی افواج نے اندھا دھند آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں