طالبا ن کا افغان پولیس پر بڑا حملہ، افغان پولیس کا بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا۔

طالبا ن کا افغان پولیس پر بڑا حملہ، افغان پولیس کا بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا۔

طالبا ن کا افغان پولیس پر بڑا حملہ، افغان پولیس کا بڑی تعداد میں جانی نقصان ... 10 جون 2018 (03:44) 3:44 AM, June 10, 2018

کابل: طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے 19 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی کر دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے یہ حملہ افغان صوبے قندوز میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر کیا اور انیس پولیس اہلکارہلاک اور متعدد زخمی کر دئیے۔ یہ حملہ طالبان نے علی الصبح کیا کہ جب پولیس اہلکار معمول کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب قندوز کے گورنر کے ترجمان کی جانب سے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے، یا د رہے کہ طالبان کا یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں