عمران خان کا اہلیہ کے ہمراہ مکہ و مدینہ منورہ حاضری کا پروگرام

عمران خان کا اہلیہ کے ہمراہ مکہ و مدینہ منورہ حاضری کا پروگرام

عمران خان کا اہلیہ کے ہمراہ مکہ و مدینہ منورہ حاضری کا پروگرام 10 جون 2018 (03:22) 3:22 AM, June 10, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب عام انتحابات سر پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں