
ایک شخص نے مسجد الحرام کے چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔
10 جون 2018 (02:49)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص مسجد الحرام میں چھت سے کود کر خودکشی کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔جسکے فوری بعد اسکو ریسکیو کیا گیا اور ہسپتال پہنچایا گیا۔وہاں موجود لوگوں میں بھی پریشانی دیکھی گئی ہے۔ یہ شخص فرانسیی بتایا جا رہا ہےاور اسکی خودکشی کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس" نے مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کی شب تراویح کے وقت حکام کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم غیر ملکی شخص مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں کود گیا۔ زمین پر گرتے ہی اس کی وفات ہو گئی۔
متوفی کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت اور بالائی منزل سے کودنے کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ متوفی نے بالائی منزل پر آہنی جنگلہ ہونے کے باوجود کیونکر چھلانگ لگائی۔