تھائی لینڈ میں امدادی ٹیمیں غار میں محصور مزید 3 بچوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

تھائی لینڈ میں امدادی ٹیمیں غار میں محصور مزید 3 بچوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

تھائی لینڈ میں امدادی ٹیمیں غار میں محصور مزید 3 بچوں کو نکالنے میں کامیاب ہو ... 10 جولائی 2018 (22:21) 10:21 PM, July 10, 2018

تھائی لینڈ میں امدادی ٹیمیں منگل کے روز غار میں محصور مزید 3 بچوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس طرح باہر آنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق اب غار کے اندر ایک بچّہ اور فٹبال ٹیم کا کوچ باقی رہ گئے ہیں۔

ریسکیو مشن کے کمانڈر نارونجیسک اوساتاناکورن کے مطابق ریسکیو اہل کاروں نے سابقہ تجربے سے سیکھا اور وہ بچوں کی دوسری کھیپ کو دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں نکال لینے میں کامیاب ہو گئے جب کہ سیزن کی بارشیں ابھی تک غاروں کو پانی سے بھر دینے کے حوالے سے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔منگل کے روز غیر ملکی غوطہ خوروں اور تھائی لینڈ کی اسپیشل فورسز نے غار سے نکلنے کے لیے بچوں کی رہ نمائی کی۔ تقریبا چار کلو میٹر طویل سرنگوں کے ذریعے جاری رہنے والے آپریشن کا دورانیہ نو گھنٹے تھا۔ریسکیو آپریشن کے ناظمین کا کہنا ہے کہ انہیں نئے منصوبوں کی تیاری اور از سر نو آکسیجن کی امداد فراہم کرنے کے لیے 20 گھنٹوں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز ریسکیو اہل کاروں نے تھائی لینڈ کے شمال میں غاروں کے اندر تیسرے ریسکیو آپریشن کے لیے پھر سے تیاریوں کا آغاز کیا۔ پیر کے روز تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ رائی میں میانمار کی سرحد پر واقع پہاڑی علاقے میں غار سے چار بچوں کو نکال لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں