کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ نوازشریف نے 300 ارب کی چوری کا جواب دینا ہے۔عمران خان

کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ نوازشریف نے 300 ارب کی چوری کا جواب دینا ہے۔عمران خان

کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ نوازشریف نے 300 ارب کی چوری کا ... 10 جولائی 2018 (17:58) 5:58 PM, July 10, 2018

عمران خان نے کہا کہ ملک کولوٹنا نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا تھا۔ دونوں نے اقتدار میں فائدے اٹھائے۔ دونوں کے درمیان نورا کشتی اور فرینڈلی سیاست کا کھیل کھیلتے رہے۔ ہم نے دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تونوازشریف کوبچانے کیلئے آصف زرداری نے اس کا ساتھ دیا۔

پنجاب میں نوازشریف اور سندھ میں آصف زرداری گارڈ فادر ہے۔ میں انتظار کررہا ہوں کہ ایک گیند سے دونوں کی وکٹیں گراؤں۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے گارڈفادر کو25جولائی کوشکست دینی ہے۔ امیرمقام جیسے لوگوں کو25 جولائی کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر ان علاقوں میں سیاحت کوفروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی، عدالت میں جھوٹ بولا جعلی کاغذات دیے۔ نوازشریف نے عدالت نے خط کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ باپ بیٹی ورلڈ کپ جیت کریا کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں۔ دونوں کوشرم سے سرجھکانا چاہیے۔ جس منہ سے آئیں گے۔

نہوں نے آج شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاناما کا انکشاف میں نے کیا تھا؟ کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ نوازشریف نے 300 ارب کی چوری کا جواب دینا ہے۔

متعلقہ خبریں