ملتان کے واقعے میں 'آئی ایس آئی' کا کوئی کردار نہیں تھا۔ترجمان پاک فوج

ملتان کے واقعے میں 'آئی ایس آئی' کا کوئی کردار نہیں تھا۔ترجمان پاک فوج

ملتان کے واقعے میں 'آئی ایس آئی' کا کوئی کردار نہیں تھا۔ترجمان پاک فوج 10 جولائی 2018 (17:45) 5:45 PM, July 10, 2018

ترجمان پاک فوج نے خفیہ ادارے 'آئی ایس آئی' کے ایک حاضر سروس افسر جنرل فیض پر بعض حلقوں کی جانب سے الیکشن میں مداخلت سے متعلق الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض کا نام لینے والوں کو پتا ہی نہیں کہ ان کا کیا کام ہے۔ ان سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

انتخابات کے دوران سائبر حملوں کے معاملے پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ خطرہ سب کو ہوتا ہے لیکن اس کے تحفظ پر کام کیا جارہا ہے اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ہم کنٹرول نہیں کرسکتے اور کسی سے ڈنڈے کے زور پر کوئی کام نہیں کراسکتے۔ لیکن اگر کوئی ایسا کام ہو جو ملک کے خلاف ہو تو اسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوار پر مبینہ تشدد اور اس کی وفاداری تبدیل کرانے سے متعلق الزامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملتان کے واقعے میں 'آئی ایس آئی' کا کوئی کردار نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں