فیس بک کا پاکستان میں انتخابی عمل میں اپنے پلیٹ فارم کے کسی بھی قسم کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات میں اضافہ کرنے کا دعویٰ

فیس بک کا پاکستان میں انتخابی عمل میں اپنے پلیٹ فارم کے کسی بھی قسم کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات میں اضافہ کرنے کا دعویٰ

فیس بک کا پاکستان میں انتخابی عمل میں اپنے پلیٹ فارم کے کسی بھی قسم کے ممکنہ ... 10 جولائی 2018 (17:33) 5:33 PM, July 10, 2018

فیس بک نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں انتخابی عمل میں اپنے پلیٹ فارم کے کسی بھی قسم کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کے فیس بک پیجز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے اقدامات میں اضافہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فیس بک کی طرف سے یہ اعلان ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے سامنے آیا ہے جب بعض سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اکاوئنس بنا کر الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوششں کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں