الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ میجر جنرل آصف غفور

الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ میجر جنرل آصف غفور

الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ میجر ... 10 جولائی 2018 (17:08) 5:08 PM, July 10, 2018

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی کوئی پسندیدہ جماعت یا سیاسی وابستگی نہیں ہے اور فوج 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مکمل طور پر غیر جانب دار رہے گی۔

منگل کو راولپنڈی میں صحافیوں کو عام انتخابات میں فوج کے کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے جنرل آصف غفور نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے الیکشن جیت کر جو بھی وزیرِ اعظم آئے گا، وہ قبول ہوگا۔نہوں نے کہا کہ ہم خدا کی مخلوق ہیں۔ وقت بتائے گا کہ خلائی مخلوق جیسے القابات کا کیا اثر ہوسکتا ہے۔ خلائی مخلوق سیاسی نعرہ ہے۔ عوام کے لیے ڈیوٹی کرتے رہیں گے ۔ عوام جسے چاہیں منتخب کریں۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو خطرہ ہے اور اس سلسلے میں ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ لیکن ان کے بقول ان شخصیات کو خود بھی احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک فون کال پر کوئی اپنی پارٹی بدل دے؟ سیاسی عمل کو سیاسی ہی رہنے دیں۔ سپاہی ہمارے حکم پر جان دینے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اسے کسی غلط کام کا نہیں کہہ سکتے۔ چھوٹے چھوٹے واقعات کو الیکشن سے منسلک نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کون سے الیکشن ہیں جن سے پہلے سیاست دانوں نے جماعتیں نہ بدلی ہوں۔ ہر الیکشن سے پہلے سیاست دانوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مختلف آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان "جیپ" کو جو رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ ہمارا رنگ ہی نہیں۔ ہر چیز کو شک کی نظر سے نہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج گزشتہ 15 سال سے ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں اور کچھ لوگوں کا مقصد مختلف الزامات لگا کر فوج کی توجہ بٹانا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو سول عدالت سے سزا ہوئی ہے اور جب وقت آئے گا تو آرمی کے رولز کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات دم توڑ گئے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں