نقیب اللہ قتل کیس:مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور

نقیب اللہ قتل کیس:مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور

نقیب اللہ قتل کیس:مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور 10 جولائی 2018 (17:02) 5:02 PM, July 10, 2018

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے راؤ انوار کے علاوہ مقدمے میں نامزد سابق ڈی ایس پی قمر اور دیگر ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔ ملزمان کو ضمانت کے بدلے 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے رواں برس 13 جنوری کو ماورائے عدالت جعلی پولیس مقابلے میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔اس مقابلے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا جب کہ واقعے کی دو مختلف ایف آئی آرز شاہ لطیف تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی تھیں۔محکمانہ انکوائری میں بھی یہ بات منظرِ عام پر آئی تھی کہ راؤ انوار نے نہ صرف نقیب اللہ بلکہ 400 سے زائد ملزمان کو مختلف جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا تھا۔رائو انوار کو نقیب اللہ قتل کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں