سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ شخص نے انسانیت کیلئے اعلی مثال قائم کر دی

سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ شخص نے انسانیت کیلئے اعلی مثال قائم کر دی

سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ شخص نے انسانیت کیلئے اعلی مثال قائم کر دی 10 جولائی 2018 (16:58) 4:58 PM, July 10, 2018

سعودی عرب کے شہر اَبہا میں ایک عمر رسیدہ شخص نے انسانیت اور اعلی اخلاق پر مبنی موقف کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں وفات پانے سے قبل ذمّے دار شخص کو معاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مملکت کے جنوب مغرب میں ضلع "رجال المع" میں پیش آیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے والے شیخ علی آل صالح کو جب ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو انتہائی عاجزی کے ساتھ وصیت کی کہ حادثے کے ذمے دار شخص کو کسی قسم کی سرزنش نہ کی جائے اور اُن کی اس وصیت پر عمل کیا جائے۔

شیخ علی آل صالح کے جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے صوبے عسیر کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیخ علی کی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی جو اپنی حیات میں ایثار اور بھلائی کے جذبے کے سبب جانے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ حاتم طائی کی نسبت سے "المع کے حاتم" کی عرفیت سے مشہور ہو گئے۔

متعلقہ خبریں