جیرمی ہنٹ نئے برطانوی وزیر خارجہ

جیرمی ہنٹ نئے برطانوی وزیر خارجہ

جیرمی ہنٹ نئے برطانوی وزیر خارجہ 10 جولائی 2018 (16:38) 4:38 PM, July 10, 2018

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے بورس جونسن کے مستعفی ہونے کے بعد جیرمی ہنٹ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرّر کیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت جیرمی ہنٹ کا بطور وزیر خارجہ تقرّر پیر کی شام عمل میں آیا۔ بورس جونسن نے یورپی یونین سے علاحدگی کے حوالے سے وزیراعظم ٹریزا مے کے ساتھ اختلاف کی بنا پر پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "برطانوی ملکہ نے مسرّت کے ساتھ جیرمی ہنٹ کے خارجہ امور اور کامن ویلتھ کے وزیر کے طور پر تقرر کی منظوری دی"۔

متعلقہ خبریں