میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل ایگزٹ ... 10 جولائی 2018 (16:34) 4:34 PM, July 10, 2018

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل ایگزٹ کنٹرول لسٹ [ ای سی ایل ] میں ڈال دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل نیب نے فروری، جون اور جولائی میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خطوط لکھے تھے جس پر وزارت داخلہ نے اپنے طے شدہ طریقہ کار اور قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا تھا۔مگر پاکستان کے قانون کے مطابق جن افراد کے خلاف کوئی عدالت فیصلہ دے اور وہ بیرون ملک ہوں تو تعزیرات پاکستان کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں آجاتا ہے اور اس قانون کے تحت مذکورہ شخص جیسے ہی وطن واپس آتا ہے اسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں