ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلیفون

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلیفون

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور چیئرمین ... 10 اگست 2018 (18:35) 6:35 PM, August 10, 2018

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں ایرانی صدر نے عمران خان کو اقتدار سنبھالنے کے بعد دورہٴ ایران کی دعوت دی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق، گفتگو میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور ایران محض ہمسایے ہی نہیں، مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں، پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔‘‘ایرانی صدر نے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی اور چیئرمین تحریک انصاف نے ایرانی صدر کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ترجمان کے مطابق، ’’انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔‘‘اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا بھی خواہاں ہے‘‘۔تحریک انصاف کے سربراہ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ایران کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہو گی جبکہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات کی یاد دہانی کراتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ ممالک کے درمیان جاری تنازعات کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے اور پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملات میں طرف داری کو ترجیح نہیں دے گا۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بنی گالا میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا تھا۔

متعلقہ خبریں