پاکستان کے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہ

پاکستان کے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہ

پاکستان کے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہ 09 ستمبر 2018 (19:37) 7:37 PM, September 09, 2018

پاکستان کے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب اتوار کی دوپہر ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے تیرھویں صدر ہیں ۔ ان کے پیش رو صدر ممنون حسین ہفتہ 8 ستمبر کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر علوی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بانی سینیر رہ نما ہیں۔ وہ ملک میں 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخاب میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔اب صدر کی حیثیت سے ان کی حلف برداری کے بعد ان کی یہ نشست خالی ہوگئی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان،ان کی کابینہ کے ارکان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، صوبائی وزرائے اعلیٰ ، اعلیٰ سرکاری افسروں ، پارلیمان کے ارکان ، عدالتِ عظمیٰ کے جج صاحبان ، غیر ملکی سفارت کاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کے ایک چاق چوبند دستے نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی پاکستان میں سیاسی انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں