اس طرح کی شرمناک باتیں ایک عورت کرے تو یہ اس کو زیب نہیں دیتا - سابق صدر پرویز مشرف کا ریحام خان کی کتاب کے بارے میں دبنگ بیان

اس طرح کی شرمناک باتیں ایک عورت کرے تو یہ اس کو زیب نہیں دیتا - سابق صدر پرویز مشرف کا ریحام خان کی کتاب کے بارے میں دبنگ بیان

اس طرح کی شرمناک باتیں ایک عورت کرے تو یہ اس کو زیب نہیں دیتا - سابق صدر پرویز ... 09 جون 2018 (21:06) 9:06 PM, June 09, 2018

ریحام خان کی کتاب کے بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ :" جو ریحام خان نے کیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا انہوں نے جو پرائیویٹ زندگی عمران خان کے ساتھ گزاری اس پہ کمنٹ کرنا یہ بہت ہی سیریس مسئلہ ہے اور اگر یہ صحیح بھی ہے یہ ایسی خراب باتیں ہیں اور ایسی گندی باتیں ہیں کہ کہنی ہی نہیں چاہئیں اگر آپ کسی خراب ایکٹ کے وقت موجود ہیں تو اس کے بارے میں دنیا کو بتانا کیا اچھی بات ہے اور ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ ہو بھی رہا ہے یا نہیں کیونکہ ہمیں تو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ ایک سازش ہے ن لیگ کے کچھ لوگ ہیں جنہوں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ دیکھنا جب ایک سال بعد الیکشن آئے گا تو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا تو انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا تو یہ سب عمران خان کا ووٹ بینک کم کرنے کے لیے تھا اور میرا خیال ہے کہ اس طرح کی شرمناک باتیں ایک عورت کرے تو یہ اس کو زیب نہیں دیتا -"

متعلقہ خبریں