عمران خان کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے ٹکٹس تقسیم پر پیغام جاری

عمران خان کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے ٹکٹس تقسیم پر پیغام جاری

عمران خان کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے ٹکٹس تقسیم پر پیغام جاری 09 جون 2018 (17:41) 5:41 PM, June 09, 2018

عمران خان کا تحریک انصاف نے کارکنوں کیلئے ٹکٹس تقسیم پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ"آج تحریک ِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے میری سربراہی میں زیادہ تر ٹکٹ اناؤنس کر دئیے ہیں . یہ ایک بُہت مُشکل مرحلہ تھا . ٹکٹس غالباّ ساڑھے 4000 ہیں جسمیں سے آج ہم نے چار ,پانچ سو ٹکٹ دئیے ہیں . یہ ایک بُہت دشورا کام تھا ہماری پُوری کوشش کی تھی کہ دیانت داری سے ٹکٹ دیں ,مشاورت کریں .لوگوں سے بھی اس دوران پوچھا گیا جہاں پر ہمیں شک ہوا وہاں پر سروے کروایاگیا .جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے میرا اُن کو پیغام ہے کہ آپ ہمارے ساتھ شرکت کریں اور ہم نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے . یہ پیغام اُن لوگوں کیلئے ہے جنھیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری پُوری مدد کریں گے . ٹکٹس دیتے وقت ہم نے اپنےپارٹی کے پُرانے وفاداروں کو مدِ نظر رکھا اور جو نئے لوگ آئیں ہیں اُن کو بھی ٹکٹس دئیے . ہم نے ٹکٹس اُن لوگوں کو دئیے جو اپنے علاقے کے بہترین اُمیدوار تھے اور الیکشن جیت سکتے تھے .ہم نے میرٹ کے اُوپر ٹکٹ دئیے . جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے اُن کو ایک بار پھر میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی ہوئی ہو گی مگر آپ نے میں ہمارا ساتھ دینا ہے نیا پاکستان بنانا ہے جس کی اس وقت بُہت ڈیمانڈ ہے."

متعلقہ خبریں