موروثی سیاست ختم کرنے کی دعویدار پی ٹی آئی یا موروثی سیاست کو فروغ دیتی پی ٹی آئی۔پی ٹی ئی کی ٹکٹ تقسیم پرپڑھئے اہم حقائق

موروثی سیاست ختم کرنے کی دعویدار پی ٹی آئی یا موروثی سیاست کو فروغ دیتی پی ٹی آئی۔پی ٹی ئی کی ٹکٹ تقسیم پرپڑھئے اہم حقائق

موروثی سیاست ختم کرنے کی دعویدار پی ٹی آئی یا موروثی سیاست کو فروغ دیتی پی ٹی ... 09 جون 2018 (16:45) 4:45 PM, June 09, 2018

اسلام آباد :تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81 امیدواروں، سندھ اسمبلی کے فی الحال21 حلقوں،بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں ، اور پنجاب کے 165 حلقوں کے لئے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ٹکٹس کی فہرست پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید اور اعتراضات کا سامنا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کئی حلقوں میں باپ بیٹا، بھتیجے ، سگے بھائیوں اور رشتے داروں کو بھی ٹکٹ سے نواز دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 101 سے ذوالقرنین ساہی کے ساتھ صوبائی حلقے پی پی 97 سے علی افضل ساہی اور ان کے والد افضل ساہی کو، پی پی 99 سے چودھری علی اختر خان جبکہ بڑے بھائی چودھری ظہیر الدین خان کو پی پی 100 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔اسکے علاوہ ایوب خاندان میں عمر ایوب خان،اکبر ایوب اور ارشد ایوب کو ٹکٹ جاری کرنے کا امکان ہے۔اسی طرح سردار دلدار احمد چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 جبکہ ان کے بیٹے دلنواز چیمہ کو صوبائی حلقہ پی پی 106 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔دادو میں جتوئی خاندان کو چار ٹکٹس دئے گئے۔ این اے 234 سے لیاقت جتوئی، این اے 235 سے لیاقت جتوئی کے سگے بیٹے کریم خان جتوئی، پی ایس 83 سے لیاقت جتوئی کے سگے بھائی احسان علی جتوئی اور پی ایس 84 سے لیاقت جتوئی کے ایک اور سگے بھائی صداقت جتوئی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔یہی نہیں بلکہ پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی بھی اپنے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دلوانے میں کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی جو موروثی سیاست کی ہمیشہ سے مخالفت کرتی آئی ہے اب خود ہی موروثی سیاست کو فروغ بھی دے رہی ہے، اقربا پروری اور رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی فہرست میں بظاہر اپنے اہم رہنماؤں علی محمد خان ، شوکت یوسفزئی اور شہریار آفریدی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔فردوس عاشق اعوان،بابر اعوان، فیصل واڈا،ڈاکٹر عامر لیاقت،سیف اللہ نیازی اور ولید اقبال بھی ٹکٹ سے محروم رہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان نے گرینڈ الائنس کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دے دیا ہے جس میں مردان سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، اس گرینڈ الائنس کے ناراض کارکنان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے۔

یاد رہیکہ تحریک انصاف نے خیبر پختو نخواہ کی 39 میں سے 31 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہےلیکن اس موقع پر تحریک انصاف نے اپنے اہم راہنماؤں کو ابھی تک ٹکٹ جاری نہیں کیا۔این اے 32 کوہاٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شہریار خان آفریدی اور دوسری طرف علی محمد خان ، اور مراد سعید کو بھی ٹکٹ نہ ملا۔

ٹکٹ نہ ملنے پر محمد علی خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے محمد علی خان کا کہنا ہے کہ :" میں نے کسی کو فون نہیں کیا - میں نے کبھی زندگی میں اپنے والد صاحب سے کچھ نہیں مانگا - میں عمران خان صاحب سے بھی کبھی ٹکٹ نہیں مانگوں گا -اگر انہوں نے مناسب سمجھا تو مجھے ٹکٹ دے دیں گے -میرے پیچھے میری قربانیاں ہیں میری خدمتیں ہیں اور دوسری بات کہ شہریار آفریدی تحریک انصاف کا سٹار ہیں تحریک انصاف نے پچھلے پانچ سالوں میں جو جنرل لیڈر بنائے ہیں ان میں ایک نام شہریار آفریدی کا بھی ہے شہریار خان کو میں اپنا بڑا بھائی کہتا ہوں اور مجھے ان پہ فخر ہے شہریار خان نےاسلام کے لیے سٹینڈ لیا ,پاکستان کے سٹینڈ لیا اور کشمیر کے لیے سٹینڈ لیا مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں ہو گا -"

شہریار آفریدی کا بھی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے - شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ :" اللّٰہ رب العزت , خاتم النبیین اور اپنے ملک اور پارٹی کے لیڈر کےلیے سب کچھ قربان ہم نے بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی ہم نے حلف لیا قرآن پہ ہاتھ رکھ کہ اور میں آپ کو یہ باور کرواتا چلوں کہ میرے لیڈر اور پارٹی کا موقف یہ ہے کہ حق کے لیے آواز اٹھانا میری پارئی کا جو فیصلہ ہو گا وہ مجھے قبول ہو گا ابھی کچھ دیر پہلے جو میں نے سنا جہاں تک بات ہے کوہاٹ کی تو میرے جو ٹیم لیڈر ہیں وہ ہمیشہ ٹیم ورک پر زور دیتے ہیں اور اگر ٹیم ممبرز اچھے ہوں تو اللّٰہ آپ کو عزت بھی دیتا ہے اور لوگ آپ کی بات بھی مانتے ہیں اور میرا یہ موقف رہا ہے اور اس کے لیے میں سٹینڈ کرتا ہوں اور آخری دم تک میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں یاد رکھیں عہدے اور رتبوں میں عزت نہیں ہے عزت اللّٰہ دیتا ہے اور اس ملک کے لیے اپنی پارٹی کے لیے اور اپنے لیڈر کے ہر لیول کی قربانی دینے کو تیار ہوں -"

متعلقہ خبریں