462 ارب کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے حق میں عدالت کی جانب سے اہم درخواست منظور

462 ارب کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے حق میں عدالت کی جانب سے اہم درخواست منظور

462 ارب کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے حق میں عدالت کی جانب سے اہم درخواست منظور 09 جون 2018 (16:07) 4:07 PM, June 09, 2018

کراچی:اربوں روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کی اہم درخواست منظور احتساب عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور حکم دیا آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔ کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے۔سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ محمود خالد پروجیکٹ منیجر اور جی ڈی سی ایل کے گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا، جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیانات پر جرح کریں گے۔

۔

واضح رہے کہ سابق مشیر پٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت کے لیے دیگر ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 12 جون تا 10 جولائی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں