چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کو نانی یاد کرادی۔اہم معلومات لے اڑے اور امریکی ہاتھ ملتے رہ گیا۔

چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کو نانی یاد کرادی۔اہم معلومات لے اڑے اور امریکی ہاتھ ملتے رہ گیا۔

چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کو نانی یاد کرادی۔اہم معلومات لے اڑے اور امریکی ... 09 جون 2018 (14:08) 2:08 PM, June 09, 2018

واشنگٹن: چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کر لیا جس میں زیر سمندر جنگی حرب سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی چین کے ہیکرز کی جانب سے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے آبدوزوں اور زیر سمندر استعمال ہونے والے اسلحے پر ریسرچ کرنے والے کنٹریکٹرز کو نشانہ بنایا اور کئی اہم معلومات چوری کر لیں جس میں 2020 تک آبدوزوں میں سپر سونک اینٹی میزائل کی تنصیب سے متعلق منصوبے کی معلومات بھی شامل ہیں اور اس منصوبے کو 'سی ڈریگن' کا نام دیا گیا تھا۔ ہیکرز نے سی ڈریگن منصوبے کی 614 گیگا بائٹ معلومات ہیک کیں جس میں سگنل اور سینسر ڈیٹا، سب میرن ریڈیو روم کی معلومات اور الیکٹرانک وار فیئر لائبریری کی معلومات بھی شامل ہیں۔ نیوی کی درخواست پر میزائل پروجیکٹ سے متعلق حساس معلومات شائع نہیں کی گئیں کیوں کہ ایسی معلومات شائع کرنے ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں