نائجیریا :بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووؤں کےشدید حملے،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

نائجیریا :بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووؤں کےشدید حملے،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

نائجیریا :بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووؤں کےشدید حملے،بڑی تعداد میں ہلاکتیں 09 جون 2018 (13:52) 1:52 PM, June 09, 2018

کیمرون: کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووؤں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے مانگیو میں نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ضلعی سربراہ کے گھر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ضلعی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009ءسے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی تجزیاتی ادارے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے 2014 سے تاحال کیمرون میں اپنی مسلح کارروائیوں میں 2 ہزار شہری اور فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں