پاکستان کے کئی شہروں میں بارش اور کئی میں بارش کا امکان۔موسم خوشگوار

پاکستان کے کئی شہروں میں بارش اور کئی میں بارش کا امکان۔موسم خوشگوار

پاکستان کے کئی شہروں میں بارش اور کئی میں بارش کا امکان۔موسم خوشگوار 09 جون 2018 (11:54) 11:54 AM, June 09, 2018

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھا بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں کمی واقع ہوگئی۔

ادھر کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج آج زیادہ سے زیادہ پارہ37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں