پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کیجانب سے جاری ہے۔؟ اس میں کیا ہوتا ہے؟ جانئے اہم حقائق

پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کیجانب سے جاری ہے۔؟ اس میں کیا ہوتا ہے؟ جانئے اہم حقائق

پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کیجانب سے جاری ہے۔؟ ... 09 جون 2018 (04:31) 4:31 AM, June 09, 2018

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار مشرقی پاکستان میں ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرے زون ہائی برڈ چیلنجز میں مجرمانہ سرگرمیاں و دیگر طریقہ کار شامل ہیں، ایسے طریقہ کار سے مخصوص سیاسی و غیر سیاسی اہداف کو حاصل کیا جاتا ہے ۔ اس طریقے میں ریاستی اداروں پر عدم اعتماد کو فروغ دیا جاتا ہے ، پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کیجانب سے جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کو ایک مخصوص وقت تک محدود کرنا ضروری ہوتا ہے ، ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ 1971 میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار زبان زد عام نہیں تھا۔

یاد رہیکہ یہ انکشاف سامنے آیا ہیکہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا ملک کے دشمنوں کا نیا منصوبہ سامنے آگیا ہے -منظور پشتین ,محمود اچکزئی,براہمداغ بگٹی,حربیار مری اور پاکستان سے باہر جانے والے کالعدم تنظیموں کے سربراہ کے درمیان رابطوں اور ملک کے خلاف پلان بنانے کا انکشاف ہوا ہے عیدالفطر کے بعد غیر ملکی خفیہ اداروں اور غیر ملکی تنظیموں کی مدد سے فنڈنگ سےخوف ناک کھیل کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے اس کھیل میں غیر ملک ایجنسیاں را , موساد اور این ڈی ایس شامل ہیں اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی جماعت بھی درپردہ ان کو سپورٹ کرے گی - پاکستان کے خفیہ اداروں نے نہ صرف اس مہلک سازش کے خلاف ثبوت حاصل کر لیے ہیں بلکہ انہوں نے اس سے متعلق وائس ریکارڈنگز بھی حاصل کر لی ہیں اس منصوبے کے سلسلے میں میٹنگز بھارت ,افغانستان اور ایک یورپی ملک میں ہوئیں اور ان کی سربراہی اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد کر رہا تھا موساد نے منظور پشتین اور دوسرے لوگوں کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ عید کے بعد ملک کے تعلیمی اداروں میں ملک کے خلاف ایک کمپین شروع کریں -

متعلقہ خبریں