سابق صدرپرویز مشرف نے الیکشن کیلئے حلقہ چن لیا۔

سابق صدرپرویز مشرف نے الیکشن کیلئے حلقہ چن لیا۔

سابق صدرپرویز مشرف نے الیکشن کیلئے حلقہ چن لیا۔ 09 جون 2018 (04:14) 4:14 AM, June 09, 2018

سابق صدرپرویز مشرف نے چترال کے حلقہ این اے ون سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پرویر مشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مشروط عدالتی فیصلے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ سابق صدر نے اپنےکاغذات نامزدگی چترال بھجوادیے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پرویزمشرف چارمزید حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2013 کے عام انتخابات میں بھی پرویز مشرف نے حلقہ این سے 312 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف پاکستان تو آئیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اور پاکستان میں آمد کے بعد، ان کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تا حیات نا اہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو طلب کر لیا ہے ،عدالت نے پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویزمشرف تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف کون ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ سابق آرمی چیف اور ملک کے صدر رہے ہیں ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالتی فیصلے مشروط ہوگی۔ چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ کے کیس کو سنیں گ اپنے مؤکل کو کہیں 13 جون کو لاہور آ جائیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کو لاہور رجسٹری طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا، ہم حکم دے دیں گے انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مؤکل کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مشرف کو ذاتی حیثیت میں ہرصورت عدالت میں پیش ہونا ہوگا

متعلقہ خبریں