تحریک انصاف نے ن لیگ کی خاتون کو بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا۔

تحریک انصاف نے ن لیگ کی خاتون کو بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا۔

تحریک انصاف نے ن لیگ کی خاتون کو بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا۔ 09 جون 2018 (03:54) 3:54 AM, June 09, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے بغیر مانگے ن لیگ کی خاتون نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا، نازیہ راحیل دو مرتبہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے حیران کن طور پر پی پی 122 میں ن لیگ کی خاتون نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، ن لیگ کے تکٹ پر ہی انتخاب لڑوں گی، تیسری مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کررکھا ہے

مسلم لیگ ( ن ) کی نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہیں سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکی ہیں،نازیہ راحیل کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، ن لیگ کے تکٹ پر ہی انتخاب لڑوں گی، تیسری مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں