ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی ،بعد میں خود کشی کرلی

ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی ،بعد میں خود کشی کرلی

ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی ،بعد میں خود کشی کرلی 09 جولائی 2018 (23:15) 11:15 PM, July 09, 2018

جرمنی کے مغربی شہر موئنسٹر میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کم سے کم بیس زخمی ہوگئے ہیں ۔اس گاڑی کے ڈرائیور نے بعد میں خود کشی کرلی ہے۔

جرمنی کی خبررساں ایجنسیاں ڈی پی اے نے موئنسٹر شہر کے وسط میں واقع ایک مصروف چوک میں ہفتے کی دوپہر راہ گیروں پر کار چڑھانے کے اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔ اس شہرمں پولیس کی خاتون ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گاڑی کے ڈرائیور نے راہ گیرو ں پر گاڑی چڑھانے کے بعد خود کو گولی مار لی ہے اور واقعے میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں پولیس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں گاڑی کے کچلنے سے بعض ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے لیکن اس نے فوری طور دہشت گردی کے حملے کو خارج ازامکان قرار دیا تھا۔زخمیوں میں چھے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں