سعودی خواتین نے عملی زندگی کے ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا

سعودی خواتین نے عملی زندگی کے ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا

سعودی خواتین نے عملی زندگی کے ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا 09 جولائی 2018 (22:53) 10:53 PM, July 09, 2018

سعودی خواتین نے عملی زندگی کے ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔انھوں نے سعودی وزارتِ انصاف کے تحت محکمہ نوٹری پبلک میں کام کےلیے لائسنس حاصل کرنا شروع کر دیے ہیں اور وہ اب اس پیشے میں بھی قدم جمارہی ہیں۔

پرائیوٹ نوٹری میں حال ہی میں لائسنس حاصل کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا موقع ہے،خواتین اس پیشے میں داخل ہورہی ہیں ۔ہم اس نئے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے پُرجوش ہیں اور اپنی محنت اور لگن دکھانے کے لیے تیار ہیں ‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’ ہم اس پیشے میں پہلے پہل داخل ہورہی ہیں ۔ہمیں توقع ہے کہ بہت سے اور خواتین بھی اس پیشے میں آئیں گی۔اس میں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔وکالت کے اختیار (پاور آف اٹارنی) کا اجرا اور منسوخی اور دستاویزات کو نوٹری کرنے ایسے کاموں سے قانونی نظام کو سیکھنے اور سمجھنے میں مدد ملے گی‘‘۔

متعلقہ خبریں