جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو اولین ترجیح ہے مگر ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔بشارالاسد

جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو اولین ترجیح ہے مگر ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔بشارالاسد

جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو اولین ترجیح ہے مگر ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی ... 09 جولائی 2018 (22:46) 10:46 PM, July 09, 2018

شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو ان کی اولین ترجیح ہے مگر ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

وہ سوموار کو دارالحکومت دمشق میں شامی سفارت کاروں کے ایک اجتماع میں گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر شامی وزیر خارجہ ولید المعلم بھی موجود تھے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت ترمیمی قانون سازی ، دہشت گردی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے مہاجرین کی واپسی اور معطل سیاسی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔شام 2011ء سے خانہ جنگی اور جنگ کا شکار ہے ۔شامی صدر کے خلاف اس سال کے اوائل میں احتجاجی مظاہروں سے پُرامن تحریک کا آغاز ہوا تھا لیکن اسد حکومت کے نہتے مظاہرین کے خلاف مسلح کریک ڈاؤن سے اس نے بہت جلد تشدد کا رُخ اختیار کر لیا تھا اور اب گذشتہ سات سال سے جاری لڑائی کے نتیجے میں ملک کا ڈھانچا ، اسکول ، اسپتال ،سرکاری عمارتیں اور دفاتر تباہ ہوچکے ہیں ۔2017ء میں عالمی بنک نے شام میں جنگ سے متعلق نقصانات کا تخمینہ 226 ارب ڈالرز لگایا تھا اور یہ رقم جنگ سے قبل ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے حجم سے چار گُنا زیادہ تھی۔

متعلقہ خبریں