اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔ 09 جولائی 2018 (19:29) 7:29 PM, July 09, 2018

کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو عدالت کے بیرونی دروازے سے کمرہ عدالت تک لایا گیا۔ 

یہ راستہ صرف ججز کے عدالت میں داخل ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ عدالت میں پیش ہونے پر جج محمد بشیر نے کیپٹن (ر) صفدر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو فیصلے کی کاپی مل گئی ہے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ جی ہاں! مجھے فیصلے کی کاپی مل گئی ہے۔ جج محمد بشیر نے کیپٹن (ر) صفدر سے کہا کہ اب آپ فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کواحتساب عدالت کے حکم پر ایک سال کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا ہے  اڈیالہ جیل کی اے کلاس کیٹگری مل گئی۔ اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔ ان کے کمرے کے سامنے لان اور بیڈمنٹن کورٹ ہے۔ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو ائیر کنڈیشن اور فریج کی سہولت بھی مہیا ہو گی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو چار مشقتی بھی فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں