کیپٹن صفدر دو دن تک کہاں روپوش رہے؟تصاویر وائرل

کیپٹن صفدر دو دن تک کہاں روپوش رہے؟تصاویر وائرل

کیپٹن صفدر دو دن تک کہاں روپوش رہے؟تصاویر وائرل 09 جولائی 2018 (19:26) 7:26 PM, July 09, 2018

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی میں نمودار ہو کر اچانک سب کو حیران کر دیا۔اس سے پہلے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا ایک آڈیو بیان بھی جا ری ہوا جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔تاہم اس سوال کا جواب سب ڈھونڈتے رہے کہ آخر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر دو دن تک کہاں تھے؟۔ نجی ٹی وی چینل نے اس متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کچھ تصاویر نشر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بہت آرام سے ایک پہاڑی علاقے میں بیٹھے آرام کر رہے ہیں۔ 

جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی یہ تصویر منظر عام پر آنے بعد سب حیران ہو گئے اور نیب کی ٹیم پربھی سوال اٹھائے کہ آخر نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو گرفتار ہونے میں ناکام کیوں رہی۔جب کہ احتساب عدالت سے سزا ملنے کے باوجود بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر دو دن ملک میں گھومتے رہے۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مجرم قرار پائے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گذشتہ روز نیب کی دو رکنی ٹیم نے راولپنڈی گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں