پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے دعویدار اسے ایشیا کا مقروض اور بھکاری ملک بنا کر اقتدار سے رخصت ہوئے، طاہرالقادری

پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے دعویدار اسے ایشیا کا مقروض اور بھکاری ملک بنا کر اقتدار سے رخصت ہوئے، طاہرالقادری

پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے دعویدار اسے ایشیا کا مقروض اور بھکاری ... 09 جولائی 2018 (19:21) 7:21 PM, July 09, 2018

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہا کہپاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے دعویدار اسے ایشیا کا مقروض اور بھکاری ملک بنا کر اقتدار سے رخصت ہوئے، نواز شریف پاکستان کی معیشت کو آئی سی یو میں داخل کروا کر رخصت ہوئے،آج پھر دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف کی طرف دیکھا جارہا ہے،یہ کھیل کب تک کھیلا جاتا رہے گا پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے چل رہا ہے، ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں کوئی نااہل ریاست کو بلیک میل کرنے کی جرأت نہ کر سکے ۔

ایتھنز یونان میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوامی تحریک لوٹ کھسوٹ پر مبنی اس ظالمانہ نظام کی واحد اپوزیشن ہے ،اس نظام کی تبدیلی تک اپنا قومی، سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سزا یافتہ مجرموں کو ریلیاں نکالنے کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے، مجرموں کی معاونت کرنے والوں کی بھی قانون کے مطابق گرفت کی جائے،

متعلقہ خبریں