جمعیت اہلحدیٹ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت اہلحدیٹ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت اہلحدیٹ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ 09 جولائی 2018 (19:17) 7:17 PM, July 09, 2018

جمعیت اہلحدیٹ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے، جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں ن لیگ کوسپورٹ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرسے ملاقات کی ۔جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرجمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرنے پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے۔ تاہم جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کوسپورٹ کرے گی۔

جمعیت اہلحدیث کے حامی ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ ن لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کے گیم کا حصہ نہیں۔

پنجاب میں ایم ایم اے کا کوئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواہ سعد رفیق نے کہا کہ کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن نوازشریف کا پرامن استقبال کرے گی۔

متعلقہ خبریں