عمران خان نے عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانی قیدیوں کی واپسی کومنشور کا حصہ بنا دیا

عمران خان نے عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانی قیدیوں کی واپسی کومنشور کا حصہ بنا دیا

عمران خان نے عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانی قیدیوں کی واپسی کومنشور کا حصہ ... 09 جولائی 2018 (19:13) 7:13 PM, July 09, 2018

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کووطن واپس لانے کا اعلا ن کردیا ہے، عمران خان نے عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانی قیدیوں کی واپسی کومنشور کا حصہ بنا دیا،منشور میں پاکستان کوخوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ترجیحات شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے آج پارٹی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وعدہ ہے کہ عوام کاپیسا عوام پرخرچ کیا جائے گا۔ غربت کے خاتمے کی موجودہ کاوشوں کو مزید تقویت پہنچائیں گے۔ ملک میں ریونیواکٹھا کرنے کا نظام ہی نہیں ہے۔ ٹیکس دینے کی حوصلہ افزائی کیلئے عوام کوسہولیات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر نہیں لیکن بن سکتا ہے۔سی پیک سے فائدہ اٹھائیں گے۔نوجوانوں کوروزگار دینا بڑا چیلنج ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں پیدا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا بڑا بحرا ن آرہا ہے۔اس کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔قوم کوآگاہی دیں گے کہ پانی بچانا بہت ضروری ہے انصاف کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ جیسا تعلیم و صحت کا نظام پورے ملک میں لائیں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع سےغربت کے خاتمے کیلئے خصوصی طریقہ کاراپنائیں گے۔ گلگت بلتستان کو مزید اختیارات سونپیں گے۔ جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک اٹھائیں گے۔ بلوچستان میں مفاہمت کو فروغ دیں گے۔

متعلقہ خبریں